17 فروری، 2026، 9:40 AM

ایران اور روس کے درمیان تجارت میں اضافہ، 2,000 سے زائد اشیاء کا تبادلہ

ایران اور روس کے درمیان تجارت میں اضافہ، 2,000 سے زائد اشیاء کا تبادلہ

ایران-روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کے مطابق دو طرفہ تجارتی حجم 4.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور روس کے درمیان تجارتی حجم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تہران میں 19ویں ایران-روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے افتتاحی تقریب میں بودونوا نے بتایا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایران اور روس کے درمیان تجارتی حجم 4.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات مثبت سمت میں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ تجارتی تعاون میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ایران-روس معاہدے کے ذریعے 2,000 سے زائد مصنوعات کے تبادلے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

19ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا دو روزہ اجلاس تہران میں جاری ہے جس کا مقصد تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور نئے تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہے۔

News ID 1938097

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha